پاکستان کے سینئر اداکار آصف رضا میر نے آخرکار اپنے بیٹے احد رضا میر اور سابقہ بہو سجل علی کی طلاق پر خاموشی توڑ دی۔
آصف رضا میر پاکستان کے ایک تجربہ کار اسٹار ہیں جن کا کیریئر پانچ دہائیوں پر محیط ہے، انہوں نے ہمیشہ پاکستان انڈسٹری کی ترقی میں مدد کرنے کی کوشش کی ہے، احد رضا میر کے بیٹے احد رضا میر اور عدنان رضا میر بھی اب اداکار ہیں۔
حال ہی میں اداکار و پروڈیوسر نے ایک شو میں شرکت کی جہاںانہوں نے آصف رضا میر نے انکشاف کیا کہ وہ سجل علی کے ساتھ ‘مین منٹو نہیں ہوں’ میں کام کر رہے ہیں۔
ڈرامے میں سجل علی کیساتھ کام کرنے سے متعلق بات کرتے ہوئے آصف رضا میر نے کہا کہ سجل علی کیلئے کاسٹنگ کے وقت اس فیصلے پر کئی سوالات اٹھے تھے لیکن ہم دونوں نے فیصلہ کیا کہ ہم پروفیشنل آرٹسٹ ہیں، رشتے ختم ہو سکتے ہیں، مگر احترام باقی رہنا چاہیے۔
احد رضا میر کا سجل علی سے متعلق چونکا دینے والا اعتراف، ویڈیو وائرل
بشریٰ انصاری نے عمران اشرف اور سجل علی کا نکاح کروادیا؟
انہوں نے مزید کہا کہ سجل کا بھی یہ قدم حوصلے اور ذہانت کا غماز ہے اور ہم دونوں نے ماضی کو پیچھے چھوڑ کر فن کی راہ پر چلنے کا عزم کیا کیونکہ گزرے وقت پر رونے کا کوئی فائدہ نہیں۔
اداکار نے ہم ٹی وی کے حالیہ ایونٹ میں احد اور سجل کی وائرل ویڈیوز سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ ہماری فیملی میں اتنی پختگی ہے کہ ہم سوشل میڈیا کی افواہوں اور باتوں کو سنجیدہ نہیں لیتے۔
آصف رضا میر نے مزید کہا کہ رشتے بننا اور ٹوٹنا یہ سب زندگی کا حصہ ہیں، اصل بڑائی یہ ہے کہ پرانے زخموں کو کریدنے کے بجائے زندگی میں آگے بڑھا جائے، جو ہم سب نے کر لیا ہے اور ہم آگے بڑھ چکے ہیں۔
View this post on Instagram