نئی دہلی : جھوٹی فتح پر آواز اٹھانے پر گجرات سماچار کا ایکس اکاؤنٹ بھارت میں بلاک کردیا گیا اور نیوز چینل کے ڈائریکٹر کو بھی گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق مودی سرکار سچ سے خائف، سوال پوچھنے والی آوازوں کو کچلنے پر اُتر آئی اور آزادصحافت کا گلا گھونٹ کر جمہوریت کا جنازہ نکال دیا۔
گجرات سماچارکاایکس اکاؤنٹ بھارت میں بلاک کردیا گیا، جنگی جنون ، جھوٹی فتح پر آواز اٹھانے پر گجرات سما چار نیوز چینل پر چھاپا مار کر نیوز چینل کے ڈائریکٹر بہوبلی بھائی شاہ کو بھی گرفتار کر لیا۔
بہوبلی بھائی شاہ کی گرفتاری اس لئے کی گئی کہ وہ جواب دہی کا مطالبہ کر رہے تھے، مودی کے گڑھ میں سچ بولنے پر گجرات سماچار اور جی ایس ٹی وی کو نشانہ بنایا گیا۔
مزید پڑھیں : بھارت نے ترک اور چینی خبر رساں اداروں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بلاک کردیے
نیوز چینل کے خلاف انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ ،انکم ٹیکس کو بطور سیاسی ہتھیار استعمال ٹی وی دفتر پر 36 گھنٹے انکم ٹیکس کا چھاپہ اور فوری بعد انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کا دھاوا، اپوزیشن لیڈران نے کہا جو حکومت سے سوال کرے، بی جے پی اسے نشانہ بناتی ہے۔
پریس کلب آف انڈیا کا کہنا تھا کہ مودی سرکار کے اقدامات صحافت کو دبانے کے لیے ہیں۔