کراچی : سعید آباد میں پولیس اہلکار کے قتل میں ملوث اس کی اہلیہ کوپولیس نے ساتھی سمیت گرفتار کرلیا ۔
تفصیلات کے مطابق بلدیہ ٹاؤن کے علاقے سعید آباد کا رہائشی پولیس اہلکار اپنی بیوی کے ہاتھوں مارا گیا، علاقہ پولیس کے مطابق اے ایس آئی علی احمد کو گزشتہ رات نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کرفائرنگ کرکے قتل کیا تھا۔
پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کیا تو قاتل گھر میں ہی مل گیا، دوران تفتیش سوالات کرنے پرعلی احمد کی بیوی پولیس کو تسلی بخش جواب نہ دے سکی ، بعد ازاں مقتول اہلکار علی احمد کی بیوی نے قتل کا اعتراف کرلیا۔
ملزمہ کے مطابق اس نے اپنے ساتھی کی مدد سے علی احمد کو اسی کے سرکاری اسلحہ سے گولیاں ماریں، پولیس واقعے کی مزید تفتیش کررہی ہے۔