کراچی : فتنہ الخوارج کے تین انتہائی مطلوب دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا گیا ، گرفتار ملزمان عسکری تربیت یافتہ ہیں۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں رینجرز اور سی ٹی ڈی نئے کورنگی مہران ٹاؤن میں کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الخوارج کے تین انتہائی مطلوب دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان رینجرز نے بتایا کہ ملزمان نعمت اللہ عرف عابد ،محمد نور عرف مانی اور صابر اللہ عرف دانیال شامل ہیں ، ملزمان سے اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد بر آمد کیا گیا۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ ملزمان کا تعلق فتنہ الخوارج کمانڈررومان رئیس اوراسلام دین گروپ سے ہے، گرفتار ملزمان عسکری تربیت یافتہ ہیں۔
مزید پڑھیں : کراچی : لی مارکیٹ سے فتنہ الخوارج کا دہشت گرد گرفتار
حکام نے کہا ملزمان کو فتنہ الخوارج کے کمانڈرز نے خصوصی ٹاسک دیا تھا اور ملزمان کوبھتہ وصولی،ٹارگٹ کلنگ کی کارروائیوں کیلئےکراچی بھیجا گیاتھا۔
ترجمان کے مطابق ملزمان کو سیکیورٹی فورسز کو ٹارگٹ کرنے کا ٹاسک دیا گیا تھا، ملزم نعمت اللہ نے اعتراف کیا ہے کہ وہ فتنہ الخوارج کا انتہائی سرگرم رکن ہے۔
ملزم 2018 میں فتنہ الخوارج مفتی نور ولی گروپ میں شامل ہوا اور افغانستان کےشہربر مل سےعسکری تربیت حاصل کی۔