دبئی میں ٹریفک کے بہترین نظام نے خواتین میں خوداعتمادی کو پروان چڑھایا ہے جس سے فیمیل ڈرائیورز کی تعداد بڑھتی جارہی ہے۔
دبئی کی سڑکوں پر خواتین ڈرائیوروں کی تعداد میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے، جو کہ امارات میں وسیع تر سماجی اور نقل و حرکت کے رجحانات کی عکاسی کرتی ہے۔
گزشتہ سال دبئی میں خواتین کو کل 105,568 ڈرائیونگ لائسنس جاری کیے گئے جبکہ مردوں کو صرف 6,903 لائسنس جاری کیے گئے۔
وزارت داخلہ کے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پورے متحدہ عرب امارات میں 2024 کے دوران خواتین کو 161,704 نئے ڈرائیونگ لائسنس جاری کیے گئے۔
اسی سال کے دوران یو اے ای میں مردوں کو 221,382 نئے لائسنس جاری کیے گئے۔
دیگر اماراتی ریاستوں میں مردوں کو جاری کیے جانے والے لائسنسوں میں اضافہ دیکھا گیا۔ ابوظہبی میں گزشتہ سال تقریباً 147,334 نئے لائسنس جاری کیے گئے۔ مرد ڈرائیوروں کی تعداد 120,363 تھی جب کہ خواتین ڈرائیوروں نے 26,971 نئے لائسنس حاصل کیے۔
شارجہ نے 2024 میں 65,195 نئے لائسنس جاری کیے جن میں سے 15,653 خواتین کو اور 49,542 مردوں کو دیے گئے۔