بھارتی وزیراعظم نریندر مودی پاک بھارت جنگ بندی کے بعد پھر ہرزہ سرائی پر اتر آیا۔
غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا کہنا ہے کہ پاکستانی فوج اور معیشت کو بھاری قیمت چکانا پڑے گی، پاکستان کو بھارت کے حق کا پانی نہیں ملے گا۔
نریندر مودی نے کہا کہ پاکستان سے تجارت ہوگی نہ ہی مذاکرات ہوں گے۔
بھارتی وزیراعظم نے کہا کہ انڈیا جوہری دھمکیوں سے نہیں ڈرتا اور اگر ملک میں کوئی دہشت گردانہ حملہ ہوتا ہے تو اس کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ وقت اور طریقے کا فیصلہ ہماری مسلح افواج کریں گی۔ ہماری حکومت نے تینوں مسلح افواج کو کھلی چھوٹ دی۔
یہ پڑھیں: مودی حکومت کی انتقامی کارروائیاں، مسلمانوں کے خلاف بلڈوزر آپریشن شروع
دوسری جانب بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر نے کہا کہ فی الحال فائرنگ کا کوئی تبادلہ نہیں ہوا اور اس کے مطابق فورسز کی جگہ بدلی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ فوجی آپریشن جاری ہے اگر 22 اپریل کو ہم نے جس طرح کی کارروائیاں دیکھی تھیں ایسا کچھ ہوا تو جواب دیا جائے گا، ہم دہشت گردوں کو نشانہ بنائیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگر دہشت گرد پاکستان میں ہیں تو ہم انہیں جہاں ہوں گے وہاں ماریں گے۔
واضح رہے کہ نریندر مودی اور جے شنکر کے تبصروں پر پاکستان کی طرف سے فوری طور پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔