جمعہ, مئی 23, 2025
اشتہار

جوہری تنصیبات پر کسی بھی اسرائیلی حملے کا ذمہ دار امریکا ہو گا، ایران

اشتہار

حیرت انگیز

ایران کا کہنا ہے کہ جوہری تنصیبات پر کسی بھی اسرائیلی حملے کا ذمہ دار وہ امریکا کو ٹھہرائے گا۔

سی این این کی رپورٹ کے بعد کہ اسرائیل حملے کی تیاری کر رہا ہے ایران کے وزیر خارجہ نے خبردار کیا ہے ایرانی جوہری تنصیبات پر اسرائیلی حملے کی صورت میں امریکا کو ذمہ دار ٹھہرایا جائے گا۔

ایران میں یورینیم کی افزودگی پر گہرے اختلاف کے دوران، اسرائیل کے قریبی اتحادی ایران اور امریکہ جمعے کو جوہری مذاکرات کا پانچواں دور منعقد کریں گے جس کے بارے میں واشنگٹن کا کہنا ہے کہ یہ جوہری بم تیار کرنے کا باعث بن سکتا ہے۔

ایران نے مسلسل اصرار کیا ہے کہ اس کا جوہری پروگرام شہری مقاصد کے لیے ہے۔

وزیرخارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ امریکا اور یورپ نے ہر حربہ آزمایا لیکن ہمیں جھکا نہ سکے تمام پابندیاں ناکام ہونے پر امریکا مذاکرات کی میز پر آنے پر مجبور ہوا اگر مخالفین کو یقین ہوتا کہ وہ ہمیں گھٹنوں کے بل لاسکتے ہیں تو وہ مذاکرات نہ کرتے۔

ان کا کہنا تھا کہ مغربی طاقتوں کو توقع تھی کہ کچھ عرصےبعد ہم ان کے سامنے سرخم کر دیں گے عوام کی طاقت اور بھرپور حمایت کی وجہ سےوہ ہمیں مفلوج نہ کر سکے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے روئٹرز نے امریکی نیوز چینل سی این این کی رپورٹ کے حوالے سے بتایا ہے کہ امریکہ کو حاصل ہونے والی نئی انٹیلیجنس معلومات سے یہ پتہ چلتا ہے کہ اسرائیل ایران کی جوہری تنصیبات پر حملے کی تیاری کر رہا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ معلومات اُن امریکی حکام کے حوالے سے دی گئی ہیں جو اس انٹیلیجنس امور سے مکمل واقفیت رکھتے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں