ہفتہ, مئی 24, 2025
اشتہار

پولیس مقابلے کی فوٹیج، موٹر سائیکل سے گرا ڈاکو پیدل فرار ہو رہا ہے

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: اسکیم 33 میں گزشتہ روز جمالی پل کے قریب پولیس اور ڈاکوؤں میں مقابلہ ہوا تھا جس میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار ایاز زخمی ہو گیا تھا، اس پولیس مقابلے کی سی سی ٹی وی فوٹیج اے آر وائی نیوز نے حاصل کر لی ہے۔

پولیس کے مطابق 2 موٹر سائیکلوں پر سوار 4 لٹیرے اسکیم 33 میں واردات کے لیے پہنچے تھے، جنھوں نے شہری سے موٹر سائیکل چھینی اور 3 موٹر سائیکلوں پر فرار ہونے لگے، اسی دوران شور کی آواز سن کر گشت پر مامور اہلکاروں نے ملزمان کو روکا، تو ڈاکوؤں نے اندھا دھند فائرنگ کر دی۔


پولیس مقابلہ اسکیم 33 کراچی


پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک ڈاکو موٹر سائیکل سمیت گر گیا، ایک ڈاکو چھینی ہوئی موٹر سائیکل پر دوسری جانب فرار ہو گیا، جب کہ 2 ملزمان مسلسل پولیس پر گولیاں چلاتے ہوئے سڑک کی جانب فرار ہو گئے۔ جب کہ موٹر سائیکل سے گرنے والا ملزم ساتھیوں کے پیچھے پیدل دوڑتا رہا، اور فرار ہو گیا۔


ویڈیو: میڈیکل اسٹور پر دل دہلا دینے والی ڈکیتی، دکاندار قریب سے چلائی گئی گولیوں سے معجزانہ طور پر محفوظ رہا


پولیس کے مطابق کرائم سین پر ملنے والی موٹر سائیکل تھانے منتقل کر دی گئی ہے، موٹر سائیکل اور دیگر شواہد کی مدد سے ڈاکوؤں کی تلاش جاری ہے، دوسری طرف زخمی ہیڈ کانسٹیبل ایاز کو فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا تھا، پولیس اہلکار کے پیر پر گولی لگی تھی، جس کی حالت اب خطرے سے باہر ہے۔

اہم ترین

نذیر شاہ
نذیر شاہ
نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز کے کرائم رپورٹر ہیں

مزید خبریں