جمعرات, مئی 29, 2025
اشتہار

رواں سال مون سون بارشیں کم ہوں گی یا زیادہ؟ محکمہ موسمیات نے خبردار کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان اس وقت شدید موسمیاتی تبدیلی کی لپیٹ میں ہے، خیبر پختوخوا اور پنجاب کے بہت سے علاقوں کے عوام نے اسے طوفان کی صورت میں برداشت بھی کیا ہے رواں سال مون سون بارشیں کم ہوں گی یا زیادہ؟ محکمہ موسمیات نے خبردار کردیا۔

سائیکلون وارننگ سینٹر محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ بحیرہ عرب میں مون سون سیزن کی ابتدائی سرگرمیوں میں اضافہ ہوگیا ہے جس کے سبب ممکنہ طوفان کا بھی قوی امکان ہے۔

اس سلسلے میں گزشتہ ایک ماہ کے دوران تین مرتبہ خیبر پختوخوا اسلام آباد اور پنجاب میں طوفانی بارشیں اولے پڑنے کا سلسلہ شروع ہوا۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام سوال یہ ہے میں میزبان ماریہ میمن سے محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر جنرل مہر صاحبزاد خان نے گفتگو کرتے ہوئے بڑے خطرے سے آگاہ کیا۔

انہوں نے بتایا کہ اس وقت صورتحال یہ ہے کہ موسم مستحکم نہیں ہورہا یا اس میں ٹھہراؤ نہیں آرہا جس کی وجہ سے آنے والے دنوں میں 29 ۔ 30 اور 31 مئی کو دوبارہ شدید طوفانی بارشوں کا اسپیل آئے گا ٓور یہ سلسلہ آگے بھی چلے گا۔

مہر صاحبزاد خان نے بتایا کہ اس ھوالے سے ہم پہلے بھی الرٹ جاری کرچکے ہیں او پی ڈی ایم اے کو بھی آگاہ کردیا گیا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ اس صورتحال کو غیر متوقع اور غیر فطری بھی کہا جا سکتا ہے کیونکہ مئی کا مہینہ عام طور پر شدید خشک اور گرم ہوتا ہے۔

اس سال مون سون سیزن تین چار دن قبل یعنی جون کے آخر میں شروع ہوسکتا ہے۔ معمول کے مطابق مون سون کے دوران پنجاب میں 344 ملی میٹر بارش ہوتی ہے۔ اس مرتبہ پنجاب میں 388 ملی میٹر بارش ہو سکتی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں