آئی ایم ایف کے بعد بھارت کی پاکستان کو دوبارہ ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ میں شامل کرانے کی کوشش بے نقاب ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق بھارت کی پاکستان کو معاشی طور پر کمزور کرنے کی سازش بےنقاب ہوگئی، بھارت نے عالمی برادری میں پاکستان کے خلاف جھوٹا پروپیگنڈا کیا۔
تاہم پاکستان کو دوبارہ ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ میں شامل کرنے کی بھارتی کوشش ناکام ہوگئی۔
پاکستان کے خلاف عالمی سطح پر مالی امداد روکنے کی بھارتی کوششیں سیاسی دشمنی پر مبنی ہیں۔
انڈیا نے پاکستان کے لئے منظور شدہ ورلڈ بینک کے 20 ارب ڈالر کے منصوبے کی بھی مخالفت کی، بھارت کی کوشش ہے کہ پاکستان کو معاشی طور پر کمزور کیا جائے تاکہ وہ اپنے ترقیاتی منصوبے نہ چلا سکے۔
انڈیا نے آئی ایم ایف کی امداد پر بھی اعتراض کر کے ثابت کیا کہ وہ پاکستان کی اقتصادی ترقی سے خائف ہے۔
سیاسی تجزیہ کار کے مطابق بھارت کی طرف سے ایف اے ٹی ایف کو دیا جانے والا پاکستان مخالف ڈوزیئر محض الزامات پر مبنی ہے، بھارت خطے میں اپنی بالادستی قائم رکھنے کے لیے پاکستان کے خلاف بین الاقوامی سازشوں میں مصروف ہے۔
بھارت دنیا کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے تاکہ پاکستان کی مثبت عالمی ساکھ کو نقصان پہنچایا جا سکے اور بھارت کی خواہش ہے کہ پاکستان پر پابندیاں لگیں تاکہ وہ اقتصادی اور سفارتی طور پر تنہا ہو جائے۔