ٹوکیو سے ہیوسٹن جانے والی پرواز میں مسافر نے ہنگامہ برپا کردیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ٹوکیو سے ہیوسٹن جانے والی پرواز میں مسافر نے طیارے کا ایمرجنسی دروازہ کھولنے کی کوشش کی جس پر پائلٹ نے پرواز کا رخ امریکی شہر سیئٹل موڑ دیا۔
جہاز کے عملے اور دیگر مسافروں نے فوری طور پر مل کر اس شخ کو قابو کیا۔
پولیس اور ایف بی آئی نے طیارے کے لینڈنگ کے فوراً بعد مسافر کو حراست میں لے کر اسپتال منتقل کیا تاکہ اس کی ذہنی حالت کا معائنہ کیا جا سکے۔
واقعے میں کسی بھی مسافر یا عملے کو نقصان نہیں پہنچا۔
آل نیپون یائرویز کا کہنا ہے کہ مسافروں اور عملے کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے اور ہم مقامی قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مدد کے لیے ان کی کوششوں کو سراہتے ہیں۔
واضح رہے کہ ٹوکیو میں مقیم ایک جاپانی ایئر لائن، آل نپون ایئر ویز ایشیا کے لیے پروازوں کے ساتھ، لاس اینجلس، سیئٹل، ہونولولو، اور نیویارک سمیت متعدد امریکی مقامات پر خدمات فراہم کرتی ہے۔
اس سے قبل جاپانی ایئرلائن نے جاپان ٹائمز کو بتایا کہ 2024 میں، ٹوکیو سے سیئٹل جانے والی آل نپون ایئرویز کی پرواز میں ایک انتہائی نشے میں دھت مسافر نے مبینہ طور پر ٹیک آف کے ایک گھنٹے بعد ایک فلائٹ اٹینڈنٹ کو بازو میں کاٹا تھا۔