جمعرات, مئی 29, 2025
اشتہار

بہار کے وزیراعلیٰ نے اسٹیج پر موجود شخص کے سر پر گملا رکھ دیا، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار نے ایک تقریب کے دوران اسٹیج پر موجود شخص کے سر پر گملا رکھ دیا، جس کی ویڈیوز وائرل ہوگئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار جو اکثر کسی نہ کسی تنازع میں الجھے نظر آتے ہیں، اس بار بھی تقریب کے دوران عجیب و غریب حرکت کرتے نظرآئے، انھوں نے غیرمتوقع طور پر اے سی ایس ایجوکیشن کے سربراہ کے سر پر گملا رکھ دیا۔

وائرل ویڈیو میں اے سی ایس ایجوکیشن کے سربراہ اور ایل این مشرا انسٹی ٹیوٹ فار سوشل اینڈ اکنامک چینج کے ڈائریکٹر ڈاکٹر ایس سدھارتھ نے نتیش کمار کو ایک پودا تحفہ میں دیا جسے وزیراعلیٰ نے انہی کے سر پر رکھ دیا۔

مذکورہ واقعہ پیر کے روز پیش آیا جبکہ وزیراعلیٰ نتیش کمار کی اس حرکت پر اسٹیج پر موجود لوگ بھی حیران نظر آئے۔

نتیش کمار اس سے قبل اپوزیشن کی کافی تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا جب وہ پٹنہ میں ایک بین الاقوامی کھیلوں کی تقریب میں قومی ترانہ بجنے کے دوران ہنستے اور بات کرتے ہوئے نظر آئے۔

اس تقریب میں 74 سالہ سیاست دان بھارتی قومی ترانہ شروع ہونے سے پہلے ہی اچانک ڈائس چھوڑ کر چلے گئے، تاہم حکام انھیں واپس لےکر آئے لیکن جب قومی ترانہ بجایا گیا تو وہ ہنستے اور گپ شپ کرتے نظر آئے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں