جمعہ, جون 6, 2025
اشتہار

بال بلو ڈرائی کیسے کیے جائیں؟ ویڈیو دیکھیں

اشتہار

حیرت انگیز

بال ہماری شخصیت اور شناخت کا ایک اہم حصہ ہیں اور بلو ڈرائی کے ذریعے خوبصورتی سے سیٹ کیے گئے بال شخصیت میں مزید چار چاند لگا دیتے ہیں۔

بالوں کو بلو ڈرائی کرنا انہیں سیٹ کرنے کا ایسا طریقہ ہے جس سے بال بہت کم وقت میں بہترین طریقے سے سیٹ ہوجاتے ہیں۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے مارننگ شو گڈ مارننگ پاکستان میں میک اپ آرٹسٹ وقار حسین نے بال بلو ڈرائی کرنے کا نہایت آسان طریقہ بتایا۔

بلو ڈرائی دراصل ڈرائر سے بالوں کو اس طرح خشک کرنے کو کہا جاتا ہے جس سے وہ چہرے کو ایک خوبصورت لک دے دیتے ہیں اور بالوں پر مزید وقت لگانے کی ضرورت نہیں پڑتی۔

وقار حسین نے بتایا کہ گھر پر خود سے بال بلو ڈرائی کرنے کے لیے ڈرائر کو 90 ڈگری زاویے پر پکڑا جائے اور بالوں کو سلجھاتے جائیں۔

اگر بالوں میں لہر دار لک پیدا کرنا ہے تو سر جھکا کر بال سامنے کی طرف لائیں اور ڈرائر کو پیچھے کی طرف سے استعمال کریں۔

اس کے بعد بالوں کی معمولی سی بیک کومبنگ کی جائے، اس سے سر کی ایک شیپ بن جاتی ہے اور خوبصورت سا لُک آتا ہے۔

وقار نے بتایا کہ عام طور پر سمجھا جاتا ہے کہ ڈرائر کی گرم ہوا سے بال خشکی کا شکار ہوجائیں گے اور جھڑنے لگیں گے، ڈرائر میں 3 آپشنز ہوتے ہیں میڈیم، ہیٹ اور کولڈ ۔ ڈرائر لگاتے ہوئے اس کا کولڈ آپشن استعمال کریں۔

وقار کا کہنا تھا کہ گھنگھریالے بالوں کے لیے بازار میں ایسی پروڈکٹس ملتی ہیں جنہیں نہانے کے بعد گیلے بالوں میں استعمال کیا جائے تو وہ بالوں کو نم رکھتی ہیں جبکہ اس سے کرل بھی سمٹے ہوئے اور ترتیب میں رہتے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں