بدھ, مئی 28, 2025
اشتہار

ایران کے شیراز میں دہشت گرد حملے میں جج جاں بحق

اشتہار

حیرت انگیز

ایران کے شہر شیراز میں آج صبح 2 نامعلوم دہشت گردوں نے کرمنل کورٹ کے جج احسان باقری پر قاتلانہ حملہ کرکے انہیں موت کی نیند سلا دیا۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق کرمنل کورٹ کے جج احسان باقری شیراز کی کرمنل کورٹ نمبر 2 میں بطور جج اپنی خدمات انجام دے رہے تھے۔

رپورٹس کے مطابق 38 سالہ جج احسان باقری پچھلے 12 سال سے ایرانی عدالتی نظام سے جڑے ہوئے تھے۔

عدالت کے جج کو کیوں قتل کیا گیا، ابھی تک یہ واضح نہیں ہوسکا ہے، پولیس نے اس حوالے سے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ اعلیٰ حکام نے جج کے قتل کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔

دوسری جانب ایران کا کہنا ہے کہ اس نے جنوری 2023 میں آذربائیجان کے سفارت خانے پر ہونے والے خطرناک حملے کے مرتکب ایک شخص کو پھانسی دیدی ہے۔ اس حملے سے ہمسایہ ممالک کے درمیان تعلقات خراب ہوگئے تھے۔

رپورٹ کے مطابق عدلیہ کا کہنا ہے کہ تہران میں آذربائیجانی سفارت خانے پر حملہ کرنے والے کے خلاف آج صبح قانونِ انصاف نافذ کیا گیا۔

رپورٹس کے مطابق 2023 میں کئے گئے حملے کے نتیجے میں ایک آذربائیجانی سفارتکار ہلاک اور دو سکیورٹی گارڈز اس وقت زخمی ہو گئے تھے جب مسلح حملہ آور سفارت خانے کے احاطے میں داخل ہوگیا تھا، آذربائیجان کے صدر الہام علیوف نے دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کی تھی۔

باکو نے اس حملے کے بعد تہران میں اپنا سفارت خانہ بند کر دیا اور پھر دونوں ممالک نے ایک دوسرے کے سفارت کاروں کو ملک بدر کرنے کا حکم دیا۔

تہران کا کہنا تھا کہ حملہ آور نے ”ذاتی رنجشوں ”کی بنیاد پر حملہ کیا مگر باکو نے الزام لگایا کہ تہران نے حملے کی حوصلہ افزائی کی تھی۔

برطانیہ میں خوفناک واقعہ : بے قابو گاڑی نے فٹبال شائقین کو کچل ڈالا

دہشتگردی کا یہ واقعہ ہونے کے بعد کئی سالوں تک دونوں حکومتوں کے درمیان تعلقات کشیدہ رہے جس کی بڑی وجہ ایران کے قدیم دشمن اسرائیل کے ساتھ آذربائیجان کے قریبی تعلقات ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں