ٹوکیو کے علاقے ایڈوگاوا وارڈ کے ہگاشی کاسائی علاقے میں آج صبح ایک تعمیراتی مقام پر زوردار دھماکا ہوا جس کے باعث 10 افراد زخمی ہوگئے۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ٹوکیو میں دھماکا صبح 9:30 بجے کے قریب اس وقت ہوا جب ایک تعمیراتی گاڑی میں آگ لگ گئی تھی، خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ دھماکا زیرِ زمین گیس پائپ لائن کو نقصان پہنچنے کے باعث ہوا۔
رپورٹس کے مطابق دھماکے کی زد میں آ کر زخمی ہونے والے افراد میں مزدور اور قریبی رہائشی شامل ہیں جن کی عمریں 20 سے 70 سال کے درمیان بتائی جارہی ہیں، تمام زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے سے قریبی عمارتوں کے شیشے اور شٹرز کو نقصان پہنچا ہے اور علاقے میں سیاہ دھوئیں کے بادل چھا گئے۔
اس سے قبل امریکی ریاست کیلیفورنیا میں ایک فرٹیلیٹی کلینک کے باہر ہولناک بم دھماکے سے ایک شخص ہلاک، 4 زخمی ہو گئے تھے۔
ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق ریاست کیلیفورنیا کے شہر پام اسپرنگز میں ہفتے کی صبح ایک فرٹیلیٹی کلینک پر دھماکا ہوا، جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور چار زخمی ہو گئے ہیں۔
ایران کے شیراز میں دہشت گرد حملے میں جج جاں بحق
دھماکا فرٹیلیٹی کلینک کے باہر ہوا، جو معروف ڈاکٹر مہر عبداللہ چلاتے ہیں، دھماکا اس قدر شدید تھا کہ کلینک کی چھت اڑ گئی اور ارد گرد کی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا۔ ایف بی آئی نے کہا ہے کہ دھماکے میں کلینک ہی کو نشانہ بنایا گیا ہے اور واردات پر دہشت گردی کے شبہ کا اظہار کیا ہے۔