بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خانم کا کہنا ہے کہ صرف یہ بتادیں ہمارے بھائی نے آپ کا کیا بگاڑا ہے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر پی ٹی آئی نے عدلیہ سے اظہار یکجہتی کے لیے ریلی نکالی گئی جس میں کئی رہنما اور کارکن شریک ہوئے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خانم نے کہا کہ کچھ لو کچھ دو کی بنیاد پر بات کرنے کے لیے تیار ہیں، بتادیں بھائی نے آپ کا کیا بگاڑا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے ساتھ بیٹھیں، بتائیں ایسا کیا دیں کہ عمران خان کی رہائی ممکن ہو۔
علیمہ خانم نے کہا کہ بیرسٹر گوہر نے تو کہا تھا پانچ تاریخ کو بانی رہا ہوجائیں گے جس پر بیرسٹر گوہر نے جواب دیا کہ امید ہے بانی پی ٹی آئی کا کیس سماعت کے لیے مقرر ہوجائے گا۔