ڈی آئی خان: پنچائیت نے بیٹے کےجرم کی سزا بیٹی کو دےکر ونی کردیا، ملزم بھائی کی 8 سالہ بہن کو 12 سالہ لڑکے کے نکاح می دیدیا۔
پولیس نے واقعے کی تفصیل سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ تحصیل پروا کے علاقے تلوکر میں 2 ملزمان نے بچے کو نشہ دے کر زیادتی کا نشانہ بنایا تھا، مذکورہ واقعہ سامنے آنے کے بعد پنچایت نے 12 سالہ متاثرہ بچے سے ملزم کی 8 سالہ بہن کا نکاح پڑھا دیا۔
چند روز بعد معاملہ سامنے آنے پر 4 رکنی پنچایت نے ملزم کی بیٹی ونی کرنے فیصلہ سنایا، 4 رکنی پنچایت میں گاؤں کی مسجد کا امام بھی شامل تھا۔
لڑکیوں کی کم عمری میں شادی سے متعلق بڑا فیصلہ
پولیس کا کہنا ہے کہ تھانہ گومل یونیورسٹی میں نکاح خوان سمیت پنچایت کے 4 افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ہے، ڈی پی او ڈیرہ غازی خان نے ونی کے واقعے کا نوٹس لیکر ملزمان کی گرفتاری کی ہدایت کی ہے۔
ڈی پی او کا اس واقعے کے حوالے سے کہنا تھا کہ پولیس نے کمسن بچی ونی کرنے کی کوشش ناکام بناکر تمام ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔