بدھ, جون 4, 2025
اشتہار

حسن علی کی شاندار کارکردگی پر سرفراز احمد کی دلچسپ پوسٹ وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

فاسٹ بولر حسن علی کی شاندار کارکردگی پر سابق کپتان سرفراز احمد کی دلچسپ پوسٹ وائرل ہوگئی۔

سابق کپتان سرفراز احمد نے حسن علی کی ٹیم میں شاندار واپسی کو اپنی تربیت قرار دیتے ہوئے دلچسپ پوسٹ شیئر کردی۔

حسن علی نے کل کے میچ سے قبل مئی 2024 میں آئرلینڈ کے خلاف ٹی 20 کھیلا تھا اور گزشتہ روز بنگلادیش کے خلاف پاکستان کی 37 رنز سے فتح میں اہم کردار ادا کیا اور پانچ وکٹیں حاصل کیں۔

پاکستان کے لیے ورلڈ کپ جیتنا چاہتا ہوں، حسن علی

پاکستان کی کامیابی کے بعد سرفراز احمد نے انسٹاگرام اسٹوریز پر اپنی اور حسن علی کی ساتھ ٹریننگ کرنے کی تصویر شیئر کی اور لکھا کہ ’یہ جو اس دن ٹریننگ کروائی تھی میں نے یہ اس کا رزلٹ ہے سمجھے حسنو میاں۔‘

انہوں نے مزید لکھا کہ زبردست واپسی حسو، آپ کی لگن اور محنت رنگ لائی ہے، شاباش نوجوان اسے جاری رکھیں۔

سرفراز احمد نے ٹاپ پرفارمرز شاداب خان، محمد حارث اور کپتان سلمان علی آغا کی فتح میں اہم کردار ادا کرنے پر تعریف کی اور آنے والے میچوں کے لیے گرین شرٹس کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

واضح رہے کہ پاکستان کو بنگلادیش کے خلاف تین میچوں کی ٹی 20 سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں