جمعہ, جون 6, 2025
اشتہار

حماس اور اسرائیل کے درمیان ممکنہ جنگ بندی معاہدے کا مسودہ سامنے آگیا

اشتہار

حیرت انگیز

حماس اور اسرائیل کے درمیان ممکنہ جنگ بندی معاہدے کا مسودہ سامنے آگیا ہے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق امریکی نمائندہ خصوصی اسٹیو وٹکوف نے 60 روزہ جنگ بندی پر زور دیا ہے اور حماس نے اسرائیل کو 10 زندہ قیدیوں اور 18 لاشوں کی حوالگی کا وعدہ کرلیا ہے۔

غزہ میں امداد کی فراہمی اور قیدیوں کی رہائی کے لیے امریکا، مصر اور قطر کی مشترکہ ضمانت ہوگی۔

رپورٹ کے مطابق ٹرمپ کی ضمانت کے تحت اسرائیل نے جنگ بندی کی پابندی کا وعدہ کیا ہے، جنگ بندی مسودے میں شامل ہے کہ اسرائیلی فورسز کا غزہ سے انخلا ہوگا۔

غزہ میں جنگ بندی، نیتن یاہو نے نئی تجویز مان لی

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے مسودے پر مشاورت کے لیے اجلاس طلب کرلیا، نئے معاہدے سے طویل جنگ بندی کے مذاکرات کی راہ ہموار ہوسکتی ہے۔

واضح رہے کہ الجزیرہ ٹی وی کا کہنا ہے کہ جنگ بندی میں نئی امریکی تجویز میں 60 دنوں کی جنگ بندی شامل ہے۔

نئی تجویز کے مطابق 10 زندہ اسرائیلی شہریوں کی رہائی اور 18 لاشوں کی واپسی ہوگی، جنگ بندی معاہدے کے تحت اسرائیل 1100 سے زائد فلسطینی قیدیوں کو رہا کریگا۔

اسرائیل غزہ میں فوج کی تعداد کم کریگا اور انسانی امداد کی فراہمی میں اضافہ کرےگا، تجویز کے مطابق اسرائیل غزہ کی حکومتی ذمہ داری ایک آزاد فلسطینی کمیٹی کو منتقل کریگا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں