جمعہ, جون 6, 2025
اشتہار

یورپی چیمپئن شپ میں اسرائیل کی حمایت، ترک کنگ فو چیمپئن نے میڈل دریا میں پھینک دیا

اشتہار

حیرت انگیز

یورپی چیمپئن شپ میں فلسطین کے خلاف اسرائیل کی حمایت پر ترک کنگ فو چیمپئن نے اپنا جیتا ہوا طلائی تمغہ دریائے نیل میں پھینک دیا۔

نجم الدین اریکان نے غزہ میں جارحیت کے خلاف اور فلسطین عوام سے یکجہتی کے طور پر احتجاجاً اپنا تمغہ دریائے نیل میں پھینکا۔

سال 2023 میں یورپی چیمپئن شپ میں ترک کھلاڑی نے کنگ فو ٹائٹل اپنے نام کیا تھا تاہم جیت کے بعد انہوں نے تقریب میں فلسطینی عوام کے حق میں آواز بلند کرتے ہوئے فلسطین کا جھنڈا لہرا کر جشن منایا تھا۔

ان کا یہ عمل حکام کو پسند نہ آیا  جس کے بعد ان کے خلاف  تحقیقات کا آغاز کیا گیا اور ان کا ٹائٹل بھی معطل کردیا تھا لیکن وہ اپنے مؤقف پر قائم رہے۔

تاہم26 مئی کو  احتجاجاً ترک کنگ فو فائٹر نے ایکس پر ایک ویڈیو اپ لوڈ کی جس میں انہوں نے کہا کہ  اُن کی کوئی بھی کامیابی مظلوم فلسطینیوں کے خون کے ایک قطرے سے زیادہ قیمتی نہیں اور ساتھ ہی انہوں نے اپنا  سونے کا تمغہ دریائے نیل میں پھینک دیا۔

ترک چیمپئن نے کہا کہ یورپی چیمپئن شپ میں اپنی محنت سے پہلی پوزیشن حاصصل کی تھی، اسرائیل کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جب تک ہم زندہ ہیں یہ زمین تمہارے کسی کام نہیں آئے گی۔

ترک کھلاڑی کا یہ عمل دنیا بھر میں فلسطین سے اظہار یکجہتی کے لیے اٹھائے جانے والے منفرد اقدامات میں سے ایک سمجھا جا رہا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں