جمعہ, جون 6, 2025
اشتہار

حنا طارق نے کراچی اور لاہور کی بریانی کا موازنہ کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

اداکارہ حنا طارق نے بتایا ہے کہ انہیں کراچی میں کون سے کھانے پسند ہیں۔

حالیہ انٹرویو میں اداکارہ حنا طارق نے بتایا کہ کراچی کے کھانے بہت اچھے ہیں، مجھے مندی اور نہاری پسند ہے، بریانی لاہور اور کراچی کی ایک جیسی ہے لیکن لوگ نہیں مانتے، مجھے والدہ کی ہاتھ کی بریانی اچھی لگتی ہے۔

اداکارہ نے کہا کہ کراچی کے لوگ اچھے ہیں لیکن میرا زیادہ تر وقت کام میں گزر جاتا ہے، اتوار کا دن ملتا ہے جس میں کہتی ہوں کہ بس سونا ہے۔

اداکارہ نے کہا کہ کراچی کی سڑکیں بہت خراب ہیں لیکن باقی سب ٹھیک ہے۔

حنا طارق نے حالیہ انٹرویو میں کہا کہ میں سب کو دیکھتی ہوں کہ وہ گھر جاتے ہیں تو والدین ساتھ ہوتے ہیں لیکن میں جاتی ہوں تو اکیلی ہوتی ہوں۔

حنا طارق کو مداحوں نے عائزہ خان کی مشابہ قرار دے دیا

انہوں نے کہا کہ میں ہمیشہ فیملی میں ہی رہی ہوں، میرے کوئی دوست نہیں ہیں، کزنز کے ساتھ باہر جاتی تھی۔

حنا طارق نے بتایا کہ کراچی آکر یہ بہت مشکل ہوئی ہے میں پاپا کی شہزادی ٹائپ والی لڑکی ہوں، گھر کا کھانا بھی بہت یاد آتا ہے۔

واضح رہے کہ حنا طارق نے حال ہی میں اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’نقاب‘ میں اسسٹنٹ کمرشل ایمان سلیم کا کردار نبھایا تھا جس میں ان کے ساتھ مرکزی کردار مین علی انصاری ڈپٹی کمشنر بلال کے کردار میں موجود تھے

انہوں نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’بھرم‘ میں ’سجل‘ کا کردار ادا کیا تھا جس میں ہیرو کے کردار میں ان کے ساتھ عمر شہزاد موجود تھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں