امریکی صدر نے کہا ہے کہ انہیں یقین ہے کہ غزہ جنگ بندی سے متعلق ان کی انتظامیہ کا اعلان آج یا شاید کل ہو گا۔
اوول آفس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ اسرائیل اور حماس جنگ بندی کے قریب ہیں ہمارے پاس اس کا ایک موقع ہے۔
وائٹ ہاؤس نے کل کہا کہ اسرائیل نے جنگ بندی کی اس تجویز پر "دستخط” کر دیے ہیں جو امریکا نے حماس کو غور کے لیے بھیجی تھی۔
ان کا کہنا تھا کہ غزہ میں جنگ بندی کا اعلان جلد متوقع ہے امریکی حکام 60 دن کی جنگ بندی سےمتعلق حماس کے جواب کے منتظر ہیں۔
فلسطینی گروپ نے کہا کہ وہ ابھی تک اس منصوبے کا جائزہ لے رہا ہے۔ حماس نے آج ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ اس تجویز پر غزہ میں زمین پر موجود دیگر فلسطینی گروپوں اور دھڑوں کے ساتھ مشاورت کر رہی ہے۔
حماس کے ایک عہدیدار نے کل کہا کہ امریکی حمایت یافتہ منصوبہ اس کی موجودہ شکل صرف غزہ میں "قتل اور قحط کا تسلسل” کی صورت میں نکلے گا۔