شوبز انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ حنا طارق نے کہا ہے کہ میں پاپا کی پرنسز ٹاپ والی لڑکی ہوں۔
اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’نقاب‘ سے مشہور ہونے والی اداکارہ حنا طارق نے حال ہی میں ایک چینل کو انٹرویو دیا جہاں انہوں نے مختلف موضوع پر کھیل کر گفتگو کی۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں سب کو دیکھتی ہوں کہ وہ گھر جاتے ہیں تو والدین ساتھ ہوتے ہیں لیکن میں جاتی ہوں تو اکیلی ہوتی ہوں، میں ہمیشہ فیملی میں ہی رہی ہوں، میرے کوئی دوست نہیں ہیں، کزنز کے ساتھ باہر جاتی تھی۔
اداکارہ حنا نے کہا کہ میں فیملی پرسن ہوں، میں پاپا کی پرنسز ہوں، زیادہ وقت کزنز کے ساتھ گزارتی ہوں اور اپنے دوستوں کو بھی گھر کے باہر ہی رکھتی ہوں۔
اداکارہ نے انٹرویو میں بتایا کہ میں نے ماڈلنگ سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا، لیکن میری ہمیشہ سے خواہش تھی کہ میں اداکارہ بنوں، میری دلچسپی ڈراموں میں ہے، فلموں میں نہیں۔
انہوں نے کہا کہ کراچی کے کھانے بہت اچھے ہیں، مجھے مندی اور نہاری پسند ہے، بریانی لاہور اور کراچی کی ایک جیسی ہے لیکن لوگ نہیں مانتے، مجھے والدہ کی ہاتھ کی بریانی اچھی لگتی ہے۔
اداکارہ نے کہا کہ کراچی کے لوگ اچھے ہیں لیکن میرا زیادہ تر وقت کام میں گزر جاتا ہے، اتوار کا دن ملتا ہے جس میں کہتی ہوں کہ بس سونا ہے، کراچی کی سڑکیں بہت خراب ہیں لیکن باقی سب ٹھیک ہے۔
View this post on Instagram