جمعہ, جون 6, 2025
اشتہار

پاکستان میں سونا مزید سستا ہوگیا

اشتہار

حیرت انگیز

عالمی مارکیٹ اور پاکستان میں آج بھی سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں سونا 1400 روپے سستا ہو کر فی تولہ 3 لاکھ 47 ہزار 200 روپے کا ہوگیا۔

پاکستان میں 10 گرام سونا 1200 روپے کمی سے 2 لاکھ 97 ہزار 668 روپے کا ہوگیا۔ اسی طرح عالمی مارکیٹ میں سونا 14 ڈالر سستا ہو کر 3288 ڈالر فی اونس کی سطح پر آگیا۔

یہ بھی پڑھیں: سال 2025 میں پاکستان میں سونے کے نرخ میں کتنا بڑا اضافہ ہوا؟

گزشتہ روز پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت 700 روپے کمی کے بعد 3 لاکھ 48 ہزار 600 روپے ہوئی تھی جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 599 روپے کی کمی کے بعد 2 لاکھ 98 ہزار 868 روپے رہی تھی۔

اسی طرح عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی ہوئی تھی، سونا 7 ڈالر کمی کے بعد 3302 ڈالر فی اونس رہا تھا۔

سونا خریدنا روایتی طور پر محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے جس کی قیمت افراط زر، سیاسی اور معاشی عدم استحکام کے اوقات میں بڑھ جاتی ہے۔

اسے صدیوں سے کرنسی اور دولت کی شکل کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے، جب سرمایہ کار دوسرے اثاثوں کے بارے میں غیر یقینی محسوس کرتے ہیں، تو وہ اکثر سونا خریدے ہیں۔

پاکستان میں گزشتہ برس سونے کی قیمت کے تعین کے طریقہ کار میں تبدیلی کی گئی تھی، جس کے تحت سونے کی قیمت انٹرنیشنل مارکیٹ ریٹ سے 20 ڈالر فی اونس زیادہ مقرر کی گئی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں