جمعہ, جون 6, 2025
اشتہار

اوگرا نے جون کے لیے ایل پی جی کی قیمت میں کمی کردی

اشتہار

حیرت انگیز

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے جون کے لیے ایل پی جی کی قیمت میں کمی کردی۔

اوگرا نے ایل پی جی قیمت میں فی کلو 4 روپے 62 پیسے کمی کردی جس کے بعد فی کلو قیمت 240 روپے 43 پیسے ہوگئی ہے۔

جون کے لیے 11.8 کلو کا گھریلو سلنڈر 54 روپے 60 پیسے سستا ہوگیا ہے۔

گھریلو سلنڈر 2 ہزار 92 روپے 91 پیسے سے کم ہوکر 2 ہزار 838 روپے 31 پیسے کا ہوگیا ہے۔

چیئرمین ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز عرفان کھوکھر نے کہا کہ حکومت کی جانب سے ایل پی جی قیمت میں کمی پر مشکور ہیں۔

انہوں نے کہا کہ فی کلو قیمت میں پانچ روپے کمی ہوئی ہے، ایل پی جی 245 روپے فی کلو کی جگہ 241 روپے فی کلو ہوگئی ہے، گھریلو سلنڈر 2893 روپے کی جگہ 2838 روپے کا ہوگیا ہے۔

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں