جمعہ, جون 6, 2025
اشتہار

غزہ دنیا کا بھوکا اور پیاسہ ترین علاقہ بن گیا، اقوام متحدہ کا انتباہ

اشتہار

حیرت انگیز

اقوام متحدہ نے انتباہ جاری کیا ہے کہ غزہ دنیا میں بھوکا اور پیاسہ ترین علاقہ بن گیا۔

ترجمان اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ غزہ کی پوری آبادی قحط کے خطرے سے دوچار ہے، اسرائیل جان بوجھ کر غزہ میں بھوک پھیلانے کی مہم پر گامزن ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ 900 میں سے صرف 600 ٹرک ہی غزہ میں امداد پہنچا سکے ہیں، اسرائیل غزہ کے لیے تیار کھانا لانے کی اجازت بھی نہیں دے رہا، غزہ شہر اور شمالی علاقے میں کئی دن سے ایک دانہ امداد نہیں پہنچی۔

اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ فلسطینی باسی روٹی کھانے پر مجبور ہیں اور والدین بچوں کا پیٹ بھرنے کے لیے پانی دے رہے ہیں۔

غزہ میں جنگ بندی سے متعلق آج یا کل خبر دوں گا، ٹرمپ

اقوام متحدہ نے امریکی حمایت یافتہ امدادی گروپ جی ایچ ایف پر عدم اعتماد کا اظہار کیا ہے، جی ایچ ایف پر فلسطینیوں کو نقل مکانی پر مجبور کرنے اور توہین آمیز سلوک کا الزام لگایا گیا ہے۔

غزہ کے شہری امدادی مراکز سے خالی ہاتھ لوٹ رہے ہیں صورتحال افسوسناک ہے، جی ایچ ایف کی امدادی حکمت عملی بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

ترجمان اقوام متحدہ کے مطابق غزہ میں شدید بھوک ہے، آٹا، چینی، تیل ناپید ہیں اور فلسطینی فاقوں پر مجبور ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں