بھارت میں ڈاکٹروں نے آپریشن کرکے کم عمر لڑکی کے پیٹ سے بالوں کا گُچھا نکال دیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ریاست اترپردیش کے گاؤں برابرا میں ڈاکٹروں نے دسویں جماعت کی طالبہ کے پیٹ سے 210 سینٹٰ میٹر لمبا بالوں کا گُچھا نکال لیا۔
طالبہ بال کھانے کی عادت میں مبتلا تھی جس کی وجہ سے پیٹ میں گُچھا بن گیا۔
رپورٹ کے مطابق لڑکی کسان فیملی سے تعلق رکھتی ہے جس کی مثی، لکڑی، دھاگا اور بال وغیرہ کھانے کی عادت بن گئی تھی۔
یہ پڑھیں: ڈاکٹر نے لڑکی کے پیٹ سے 2 کلو وزنی ’بالوں کا گُچھا‘ نکال لیا
لڑکی کو یہ عادت چار سال قبل دوسرے بچوں کو دیکھ کر پیدا ہوئی، پیٹ میں شدید درد اور الٹی کے باعث اسے اسپتال داخل کیا گیا جہاں ضروری ٹیسٹ کرنے کے بعد ڈاکٹرز نے لڑکی کا آپریشن کرنے کا فیصلہ کیا۔
ڈاکٹروں نے اس عادت کی نشاندہی ایک ذہنی صحت کی خرابی کے طور پر کی ہے جسے پیکا کہا جاتا ہے، اس میں لوگ زبردستی غیر خوردنی اشیاء کا استعمال کرتے ہیں۔
اس حوالے سے ڈاکٹرز نے بتایا کہ 2 گھنٹوں پر مشتمل سرجری کے بعد 210 سینٹی میٹر لمبا بالوں کا گُچھا نکالا گیا جو اب تک بالوں کو سب سے بڑا گُچھا ہے جب کہ اس سے قبل 180 سینٹی میٹر لمبا بالوں کا گْچھا کامیاب سرجری کے بعد نکالا گیا تھا۔