جمعہ, جون 6, 2025
اشتہار

ایلون مسک نے منشیات استعمال کرنے کی خبر پر خاموشی توڑ دی

اشتہار

حیرت انگیز

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سابق مشیر ایلون مسک نے منشیات استعمال کرنے کی نیویارک ٹائمز کی خبر پر خاموشی توڑ دی۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق ایلون مسک نے خبر کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے 2024 کی مہم کے دوران کیٹامائن اور دیگر منشیات کا استعمال کیا ہے۔

جمعے کو نیویارک ٹائمز نے اپنی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا کہ ارب پتی شخصیات نے کیٹامائن کا اس قدر زیادہ استعمال کیا کہ انہیں مثانے سے متعلق مسائل پیدا ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ کی ایلون مسک کے لیے الوداعی تقریب، ’گولڈ کی‘ کا تحفہ

امریکی اخبار نے کہا کہ ایلون مسک نے ایکسٹیسی اور مشروم بھی لیے جبکہ گزشتہ سال گولیاں کے ڈبے کے ساتھ سفر بھی کیا تھا، تاہم یہ معلوم معلوم نہیں ہو سکا کہ انہوں نے ڈپارٹمنٹ آف گورنمنٹ ایفیشنسی (DOGE) کی سربراہی کے دوران منشیات کا استعمال کیا یا نہیں۔

ہفتے کو اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایلون مسک نے لکھا کہ میں واضح کر دوں کہ میں منشیات کا استعمال نہیں کر رہا، نیویارک ٹائمز جھوٹ بول رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں نے چند سال پہلے کیٹامائن کا استعمال کیا تھا اور ایکس پر بھی بتایا تھا۔

جمعے کو ایلون مسک نے اوول آفس میں ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ایک الوداعی تقریب میں اپنے منشیات کے استعمال کے بارے میں سوال کو نطر انداز کر دیا تھا تاہم ان کی آنکھ کے گرد کالا نشان نمایاں طور پر نظر آیا۔

انہوں نے بتایا کہ مجھے بیٹے کے ساتھ کھیلنے کے دوران آنکھ کے قریب چوٹ لگی، جب میں نے اسے کہا تو اس نے چہرے پر مار دیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں