جمعہ, جون 6, 2025
اشتہار

امریکا نے ایران کو ’قابل قبول‘ جوہری معاہدے کی تجویز دے دی

اشتہار

حیرت انگیز

امریکا نے ایران کو جوہری معاہدے کیلیے تجویز بھیج دی جس کے بارے میں وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ یہ قابل قبول ہے جبکہ اسے قبول کرنا تہران کے بہترین مفاد میں ہے۔

العربیہ پر شائع اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق مذکورہ پیشرفت اقوام متحدہ کی ایک رپورٹ کے فوراً بعد سامنے آئی جس میں کہا گیا کہ ایران نے یورینیم کی پیداوار میں اضافہ کر دیا ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ عمانی ہم منصب نے تہران کے دورے کے دوران امریکی تجویز کے نکات پیش کیے۔

یہ بھی پڑھیں: ایران ایٹمی ہتھیار بنانے کے قریب پہنچ گیا، آئی اے ای اے

نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق وائٹ ہاؤس کی پریس سیکرٹری کیرولین لیویٹ کا کہنا ہے کہ خصوصی ایلچی وٹکوف نے ایرانی حکومت کو ایک تفصیلی اور قابل قبول تجویز بھیجی ہے اور اسے قبول کرنا ان کے بہترین مفاد میں ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ تجویز کو مکمل مسودے کے بجائے بلٹ پوائنٹس کے طور پر پیش کیا گیا جس میں ایران سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ یورینیم کی افزودگی کو روک دے۔

یہ جوہری توانائی پیدا کرنے کیلیے علاقائی گروپ بنانے کی تجویز بھی پیش کرتا ہے جس میں ایران، سعودی عرب اور دیگر عرب ریاستوں کے ساتھ امریکا بھی شامل ہوں گے۔

ایران نے بڑی طاقتوں کے ساتھ معاہدے کو تبدیل کرنے کیلیے ایک نئے معاہدے کی تلاش میں امریکا کے ساتھ مذاکرات کے پانچ دور مکمل کیے ہیں۔

عباس عراقچی نے ہفتے کے روز کہا کہ ایران جوہری ہتھیاروں کو ناقابل قبول سمجھتا ہے۔ ان کا یہ بیان تب سامنے آیا جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران جوہری ہتھیار نہیں رکھ سکتا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں