بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

کراچی میں پولیس اور رینجرز کی ٹارگٹڈکارروائیاں،20ملزمان گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی میں پولیس اور رینجرز کے ٹارگٹڈ آپریشن جاری ہیں ،ٹارگٹڈ کارروائیوں میں ٹارگٹڈ کلرز اور بھتہ خور سمیت بیس سے زائد ملزمان کو حراست لے لیا۔

کراچی میں قیام امن کے لئے پولیس اور رینجرز کی ٹارگٹڈ کارروائیاں جاری ہیں ۔۔۔پولیس حکام کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں نے شاہ فیصل کالونی نمبرپانچ میں کارروائی کرتے ہوئے سیاسی جماعت سے تعلق رکھنے والے بھتہ خور کو گرفتارکرلیا، موچکو میں کارروائی کے دوران عبید نامی ٹارگٹ کلر تین ساتھیوں کے ہمراہ گرفتار کرلیا ۔

ملزم نے اٹھائیس افراد کے قتل کا اعتراف کیا ہے ۔ ۔۔ملزم عبید دس افراد کے قتل کے الزام میں پہلے گرفتار اور رہا ہوچکا ہے ۔۔۔۔گرفتار ملزمان کے قبضے سے دو دستی بم ،راکٹ ،دو کلاشنکوف اور چار ٹی ٹی پستول برآمد ہوئیں۔

نیو کراچی پولیس نے کوثر نیازی کالونی میں منشیات کے اڈے پر چھاپہ مار کر بدنام زمانہ منشیات فروش مظفر شاہ کو گرفتار کر لیا۔ملزم منشیات فروشی سمیت دیگر سنگین جرائم میں انتہائی مطلوب تھا، اورنگی ٹاوٴن کے علاقے سیکٹر فائیو ای میں پولیس نے سرچ آپریشن کے بعد انیس مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ۔
   

اہم ترین

مزید خبریں