جمعہ, جون 6, 2025
اشتہار

یوکرینی حملے میں روس کے 40 طیارے تباہ، اہم تفصیلات جاری

اشتہار

حیرت انگیز

یوکرین کے روسی ایئربیسز پر حملے میں 40 سے زائد طیاروں کی تباہی کی تفصیلات سامنے آگئیں۔

یوکرینی صدر زیلنسکی نے کہا کہ اتوار کو روسی اڈوں پر حملے کے لیے 117 ڈرون استعمال کیے گئے روس کو بہت ٹھوس نقصان ہوا ہے اور اس کا جواز بھی ہے۔

یوکرین کی سیکیورٹی سروس (ایس بی یو) نے کہا کہ انہوں نے فرنٹ لائن سے ہزاروں کلومیٹر پیچھے روسی فضائی اڈوں پر ڈرون حملوں کی ایک لہر میں 7 بلین ڈالر مالیت کے روسی فوجی طیاروں کو نشانہ بنایا۔

اہداف میں یوکرین کی سرحد سے تقریباً 4,300 کلومیٹر (2,670 میل) دور ارکتسک میں بیلایا ایئربیس اور یوکرین سے تقریباً 1,800 کلومیٹر (1,120 میل) جنوبی مرمانسک میں اولینیا ایئربیس شامل تھے۔

یوکرینی فوج  بتایا کہ حملے میں روس کے جدید ترین جنگی طیاروں اور جاسوس طیارےکو نشانہ بنایا گیا، روس کے ٹی یو 22 اور ٹی یو 95 بمباری طیاروں، اے 50جاسوس طیارے کو تباہ کیا گیا۔

یوکرینی انٹیلی جنس نے کہا کہ حملے میں روس کے اسٹریٹیجک فضائی نظام کو شدید دھچکا پہنچا ہے ڈرونز کو خفیہ طور پر موبائل ہاؤسز میں روس داخل منتقل کیا گیا تھا، حملے سے روسی کروز میزائل پلیٹ فارمز کو غیرفعال کرنے میں مدد ملی، یوکرین کی کامیابی کارروائی میں روس کو تقریباً 7 ارب ڈالر کا نقصان پہنچا ہے۔

روس نے ابھی تک نقصان کی حد کی تصدیق نہیں کی ہے لیکن یہ حملہ یوکرین کی جنگ کا اب تک کا سب سے زیادہ نقصان دہ ڈرون حملہ ہو سکتا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں