جمعہ, جون 6, 2025
اشتہار

باجوڑ اور بنوں کے 2 تھانوں پر دہشتگردوں کے حملے ناکام بنا دیے گئے

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور: قانون نافذ کرنے والے اداروں نے خیبر پختونخوا کے دو اضلاع باجوڑ اور بنوں کے دو تھانوں پر دہشتگردوں کے حملے ناکام بنا دیے گئے۔

آئی جی کے پی ذوالفقار حمید نے بتایا کہ پولیس حملوں کو پسپا کر رہی ہے اور دہشتگردوں کا پیچھا کر رہی ہے، گزشتہ رات باجوڑ اور بنوں کے دو تھانوں پر فتنہ الخوارج نے حملہ کیا۔

جوانوں کی حوصلہ افزائی کیلیے آئی جی کے پی ذوالفقار حمید کی جانب سے انعامات کا اعلان کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: لکی مروت میں 2 تھانوں پر دہشتگردوں کے حملے ناکام

انہوں نے کہا کہ حملوں میں 4 پولیس اہلکار اور ایس ایچ او فضل خان معمولی زخمی ہوئے انہوں نے دہشتگردوں سے مقابلہ جاری رکھا، دہشتگردوں کو نقصان پہنچایا جبکہ کئی دہشتگردوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

17 مارچ 2025 کو کے پی میں تھانوں اور چوکیوں پر حملہ کرنے والے دہشتگرد کو ہلاک کیا گیا تھا۔ آئی جی کے پی ذوالفقار حمید نے بتایا تھا کہ پولیس کے جوانوں نے لکی مروت اور کرک کی سرحد پر ٹی ٹی پی کے ٹھکانوں کو تباہ کیا۔

انہوں نے کہا تھا کہ عارضی ٹھکانے اور سہوتکاری کرنے والوں کے ساتھ کوئی نرمی نہیں ہوگی اور ہمارا آپریشن آخری ٹھکانے کے خاتمے تک جاری رہے گا جن میں تمام ادروں کا تعاون حاصل ہے۔

اے ایس آئی نور سلام کا کہنا تھا کہ کرک میں کلیم اللہ گروپ کے دہشتگرد کمانڈر کاشف شکر خیل کو ہلاک کر دیا گیا، سروس مین نظار علی بھی اسنائپر کی گولی کا نشانہ بن کر شہید ہوئے تاہم پولیس فورس کے حوصلے بلند ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں