جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

رشتہ کا تنازع ، ماں اور بیٹی کو قتل کر دیا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : باٹاپور میں رشتہ کےتنازع پر ماں اور بیٹی کو فائرنگ کر کے قتل کردیا گیا، پولیس نے مقدمے درج کرکے ملزمان کی گرفتاری کیلئے ٹیم تشکیل دے دی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے باٹا پور میں رشتہ کے تنازع پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جس میں 45 سالہ خاتون اور17سالہ لڑکی جاں بحق ہوگئی۔

پولیس نے بتایا کہ واقعے کا مقدمہ مقتولہ کے والد محمد شفیع کی مدعیت میں درج کیا گیا۔

ایس پی کینٹ قاضی علی رضا کی ہدایت پر باٹا پور پولیس نے فوری ایکشن لیتے ہوئے مقدمے میں نامزد ملزمان میں سے ندیم، اویس اور طارق کر گرفتار کرلیا۔

دیگر ملزمان کی گرفتاری کیلئے ٹیم تشکیل دیکر چھاپے مارے جارہےہیں اور لاشیں تحویل میں لیکرپوسٹمارٹم کےلیےڈیڈ ہاؤس منتقل کردی گئیں ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں