تازہ ترین

سیشن جج وزیرستان کو اغوا کر لیا گیا

ڈی آئی خان: سیشن جج وزیرستان شاکر اللہ مروت...

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

امن وامان کا جائزہ لینے وزیرِاعظم آج کراچی پہنچیں گے

کراچی: وزیرِاعظم نوازشریف امن وامان کی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے آج کراچی میں اجلاس کی صدارت کریں گے۔

کراچی میں امن وامان کی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے وزیرِاعظم آج کراچی پہنچ رہے ہیں، وزیرِاعظم گورنر ہاؤس میں ایک اجلاس کی صدارت کریں گے، جس میں صوبے میں امن وامان سمیت مختلف امور زیرِبحث آئیں گے۔

ایم کیوایم نے آپریشن کے حوالے سے مؤقف بیان کرنے کے لیے وزیرِاعظم سے ملاقات کا وقت مانگ لیا ہے۔

متحدہ قومی موومنٹ کے مرکزی رہنماء ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہےکہ انکی جماعت کے پاس وزیرِاعظم کو بتانے کے لیے بہت کچھ ہے۔

دوسری جانب وزیراعظم دورے کے دوران کراچی اسٹاک ایکسچینج کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے ، وزیر اعظم کراچی اسٹاک ایکسچینج میں بہترین کارکردگی کی حامل 25کمپنیوں کو ایوارڈزسے نوازیں گے۔

وزیر اعظم کراچی اسٹاک مارکیٹ کی موجودہ کارکردگی کا جائزہ بھی لیں گے اور کے ایس ای کے منیجنگ ڈائریکٹر اور دیگر حکام سے ملاقات بھی کریں گے،وزیر اعظم کے ساتھ وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار بھی تقریب میں شریک ہونگے۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ وزیرِاعظم کی کراچی آمد شہرمیں جاری رینجرز آپریشن میں پیشرفت اور اسے مزید موثر بنانے کے اقدامات کا جائزہ لینا ہے، وزیر اعظم نے کراچی آمد سے قبل ایک بار پھر اپنے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ اب کراچی کو ہتھیاروں سے کنٹرول نہیں کرنے دیں گے۔

گزشتہ روز سمندر پار پاکستانیوں کے وفد سے خطاب میں وزیرِاعظم نے کراچی میں آپریشن شروع کرنے کا کریڈٹ وفاق کو دیتے ہوئے کہا تھا کہ دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے لیے تمام جماعتوں کو اعتماد میں لیا گیا تھا، کسی کو ایک دوسرے کے گلے کاٹنے کی اجازت نہیں دی جائےگی۔

انکا مزید کہنا تھا کہ نجی لشکر اور ہتھیار بند جتھوں کا دور ختم ہوچکا ہے، ملک سے دہشت گردی ختم کرکے دم لیں گے۔

Comments

- Advertisement -