جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

ملیر جیل سے فرار ہونے والے مزید 3 قیدی گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: کراچی میں زلزلے کے باعث ملیر جیل سے فرار ہونے والے مزید 3 قیدی کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

جیل حکام کے مطابق کراچی میں زلزلے کے باعث ملیر جیل سے فرار ہونے والے مزید 3 قیدی کو گرفتار کرلیا گیا اب تک گرفتار ہونے والے قیدیوں کی تعداد 94 ہوگئی۔

جیل حکام کا کہنا ہے کہ 122 قیدی تاحال مفرور ہیں جس کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے جبکہ پولیس فرار قیدیوں کےگھروں پر چھاپے مار رہے ہیں۔

ملیر جیل سے فرار قیدیوں کی اکثریت کون ہے؟

حکام کا کہنا ہے کہ اس واقعے کا مقدمہ مقدمہ ڈپٹی جیل سپرنٹنڈنٹ ذوالفقارعلی پیرزادہ کی مدعیت میں تھانہ شاہ لطیف ٹاؤن میں درج  کرلیا گیا ہے۔

ایف آئی آر میں پولیس مقابلے، اقدام قتل، انسداد دہشت گردی اور دیگر دفعات شامل ہیں، جیل حکام کا کہنا ہے کہ رضا کارانہ واپسی پر قیدیوں سے رعایت برتی جائے گی۔

خیال رہے کہ شہر میں مسلسل زلزلے کے جھٹکوں نے شہری آبادیوں کے ساتھ ساتھ، ملیر جیل کو بھی متاثر کیا، پیر کی رات تقریباً ایک بجے ملیر اور اطراف کے علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، قیدیوں کی حفاظت کے لیے جیل انتظامیہ نے 2 سرکل کے قیدیوں کو بیرکس سے باہر نکال دیا تھا۔

جیل حکام کے مطابق اسی دوران قیدیوں نے ہنگامہ آرائی اور پولیس اہلکاروں سے ہاتھا پائی بھی کی اور جیل سے فرار ہونے لگے، قیدیوں کے ہجوم کو دیکھ کر جیل پولیس اور ایف سی اہلکاروں نے ہوائی فائرنگ کردی۔

پولیس حکام کے مطابق ملیر جیل سے 213 قیدی فرار ہوئے جن میں سے 94 قیدی کو دوبارہ گرفتار کرلیا گیا ہے۔

ملیر جیل واقعہ: آئی جی جیل خانہ جات عہدے سے برطرف، سپرنٹنڈنٹ معطل

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں