پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن کا کہنا ہے کہ جو اچھا فیلڈر نہ ہو اس کی ٹیم میں جگہ نہیں۔
لاہور میں وائٹ بال کے ٹاپ پرفارمز کا تین روزہ کیمپ ختم ہوگیا ہیڈ کوچ مائیک ہیسن کی نگرانی میں کھلاڑیوں نے مختلف سیشن میں حصہ لیا۔
کیمپ میں بیٹنگ، بولنگ کے ساتھ فیلڈنگ پر خاص توجہ دی گئی، کیمپ میں بابر اعظم، شاہین آفریدی اور محمد رضوان، عبداللہ شفیق نے بھی شرکت کی۔
مائیک ہیسن نے کہا کہ وائٹ بال میں ایسے کھلاڑی کی ٹیم میں جگہ نہیں بنتی جو اچھا فیلڈر نہ ہو۔
واضح رہے کہ کیمپ کے لیے بائیس کھلاڑیوں کو بلایا گیا تھا۔
کیمپ میں پی ایس ایل میں پرفارمنس دینے والے مستقبل کے ستاروں کو بھی موقع دیا گیا جس میں علی رضا، خواجہ نافع اور مہران ممتاز بھی شامل تھے۔