اسلام آباد : حکومت کی جانب سے فلیٹس اور گھر کی خریداری پر 30 فیصد ٹیکس کریڈٹ کی اسکیم متعارف کرادی گئی۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین ایف بی آر راشد لنگڑیال نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی خزانہ اجلاس میں فنانس بل پر بریفنگ دیتے ہوئے دیتے ہوئے کہا پراپرٹی خرید وفروخت پر ودہولڈنگ ٹیکس میں ردوبدل اور ایف ای ڈی ختم کردی گئی ہے اور ودہولڈنگ ٹیکس سلیبز میں مختلف شرح کوکم کیاگیا ، پراپرٹی فروخت کرنے پر ودہولڈنگ ٹیکس سلیبزمیں مختلف شرح کوکم کیاگیا۔
راشد لنگڑیال کا کہنا تھا کہ 5 کروڑ کی پراپرٹی خریدنے پر ودہولڈنگ ٹیکس کم کر کے 1.5فیصد، 10کروڑکی پراپرٹی خریدنے پر ودہولڈنگ ٹیکس کی شرح کم کرکے2فیصد اور 10 کروڑ سے زائد کی پراپرٹی خریدنے پر ودہولڈنگ ٹیکس کی شرح 2.5 فیصد کردی ہے۔
انھوں نے بتایا کہ 5 کروڑ کی پراپرٹی فروخت پر ودہولڈنگ ٹیکس کی شرح بڑھا کر 4.5فیصد ، 5 سے 10 کروڑ روپے کی پراپرٹی فروخت پرودہولڈنگ ٹیکس کی شرح 5 فیصد اور 10 کروڑ سے زائد کی پراپرٹی فروخت کرنے پر ودہولڈنگ ٹیکس کی شرح 5.5فیصد ہوگی۔
پاکستان میں آج ڈالر کی قیمت
چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ آئی ایم ایف پراپرٹی کی خرید پر ودہولڈنگ ٹیکس کی شرح کم کرنے کیخلاف ہے تاہم فلیٹس اور 10 مرلہ کے گھر کی خریداری پر 30 فیصد ٹیکس کریڈٹ کی اسکیم متعارف کرا دی۔
ان کا کہنا تھا کہ رجسٹرڈ کاروبار کو اشیا کی فروخت پر 2 لاکھ سے زائد نقد کیش لینے پر 30ہزار کی پینلٹی لگے گی، رینٹل رقم کونقصان کی مدمیں ایڈجسٹ کرنےکوختم کرنے کیلئے ترمیم فنانس بل میں شامل کیا ہے۔
چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ فاٹا اور پاٹا پر سیلز ٹیکس چھوٹ ختم کرکے 10 فیصد عائد کر دیا گیا جبکہ آئندہ 4 برسوں میں فاٹا،پاٹاپر سیلز ٹیکس چھوٹ ختم کر کے 18 فیصد عائد کر دیا جائے گا۔