20 سال سے کوما میں پڑے سعودی شہزادہ الولید بن خالد بن طلال کے اچانک بیدار ہونے کی وائرل ویڈیو دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین حیران رہ گئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل ویڈیو میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ سعودی شہزادہ 20 سال بعد بیدار ہوگئے جو 2005 میں پیش آئے کار حادثے کی وجہ سے کوما میں چلے گئے تھے۔
وائرل ویڈیو میں دعویٰ کیا گیا کہ انہوں نے 18 اپریل 2025 کو اپنی 36ویں سالگرہ اہل خانہ کے ساتھ اسپتال میں منائی۔
Prince Al-Waleed bin Khaled bin Talal of Saudi Arabia known as the “Sleeping Prince” who has been in a coma since a car accident in 2005 has finally woken up. #Iran #Nuclear #Gaza pic.twitter.com/m1lfnmDZ1v
— IMJA Lifestyle (@imjalifestyle) June 14, 2025
ایک صارف نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے X پر لکھا کہ شہزادہ الولید بن خالد بن طلال المعروف ’سلیپنگ پرنس‘ بالآخر کوما سے بیدار ہوگئے ہیں۔ بعدازاں بغیر تصدیق متعدد صارفین نے اس ویڈیو کو شیئر کیا اور یہ دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئیں۔
یہ بھی پڑھیں: کومے میں رہنے والا سعودی شہزادہ 15 سال بعد ہوش میں آنے لگا
تاہم اب ویڈیو کی حقیقت سامنے آگئی جس میں اس بات تصدیق کی گئی کہ یہ جعلی ہے اور سعودی شہزادہ اب تک کوما میں ہیں۔
وائرل ویڈیو دراصل ارب پتی یزید محمد الراجھی کی ہے جو صحت یاب ہونے کے بعد اسپتال میں اہل خانہ سے ملاقات کر رہے ہیں۔
’سلیپنگ پرنس‘ الولید بن خالد بن طلال سعودی عرب کے شاہ عبدالعزیز کے پڑ پوتے ہیں جو 2005 میں کار حادثے کا شکار ہونے کے بعد سے کوما میں ہیں۔ ڈاکٹروں نے ان کے والد کو لائف سپورٹ ختم کرنے کا مشورہ دیا لیکن انہوں نے انکار کیا۔
سعودی شہزادے کے طویل عرصے سے کوما میں رہنے کے باعث انہیں ’سلیپنگ پرنس‘ کہا جاتا ہے جنہیں ہوش میں لانے کیلیے امریکی اور ہسپانوی ڈاکٹرز برسوں سے کوششیں کر رہے ہیں۔