بدھ, جون 18, 2025
اشتہار

کوئی شک نہیں کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

اشتہار

حیرت انگیز

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف کا کہنا ہے کہ کوئی شک نہیں کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹینٹ جنرل احمد شریف نے جناح یونیورسٹی برائے خواتین کراچی کا دورہ کیا، یونیورسٹی آمد پر انتظامیہ اور طالبات نے ان کا پرجوش استقبال کیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نےطالبات کو "آپریشن بنیان مرصوص”میں حکمت عملی، قربانیوں سے آگاہ کیا اور کہا کہ آپریشن میں عوام بالخصوص طلبا و طالبات نے کلیدی کردار ادا کیا ہے۔

ترجمان پاک فوج نے کہا کہ بھارتی اسٹریٹجک مفروضوں کو ہمیشہ کے لیے زمین بوس کردیا، بلوچستان کے عوام مذہب، ثقافت، روایات کے رشتوں میں بندھے ہیں، فتنہ الہندوستان کے مٹھی بھر دہشت گرد بلوچستان سے رشتے کو نقصان نہیں پہنچا سکتے۔

علاوہ ازیں یونیورسٹی انتظامیہ، طالبات کی جانب سے پاک فوج کو جنگ میں کامیابی پر خراج تحسین پیش کیا گیا۔

یونیورسٹی طالبات نے کہا کہ ہم افواج پاکستان سے ہیں اور افواج پاکستان عوام سے ہیں، عوام اور افواج پاکستان کا رشتہ ہمیشہ سے انتہائی مضبوط تھا اور ہمیشہ رہے گا۔

طالبات نے بھرپور جوش و جذبے کا مظاہرہ کیا اور مزید سیشنز منعقد کرنے کی خواہش ظاہر کی۔

اہم ترین

لئیق الرحمن
لئیق الرحمن
لئیق الرحمن دفاعی اور عسکری امور سے متعلق خبروں کے لئے اے آروائی نیوز کے نمائندہ خصوصی ہیں

مزید خبریں