جمعہ, جون 20, 2025
اشتہار

اقوام متحدہ نے اسرائیل کو لگاتار دوسرے سال بلیک لسٹ میں شامل کر لیا

اشتہار

حیرت انگیز

اقوام متحدہ نے اسرائیل کو مسلسل دوسرے سال بچوں کے خلاف انسانی حقوق کی خلاف ورزی کرنے والے ممالک کی "بلیک لسٹ” میں شامل کر لیا۔

غزہ پر اسرائیل کی مسلط شدہ جنگ تقریباً 20 ماہ سے جاری ہے جس میں فلسطینیوں کی نسل کشی سمیت بچوں کے خلاف انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کی گئی ہیں۔

اقوام متحدہ نےاسرائیل کو لگاتار دوسرے سال بلیک لسٹ میں شامل کر لیا ہے۔ اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی علاقوں میں بچوں کے حقوق کی خلاف ورزیاں سب سے زیادہ ہوئیں، اسرائیلی افواج نے غزہ میں ہر اس جگہ کو نشانہ بنایا جہاں بچے موجود تھے۔

رپورٹ میں غزہ میں بارہ سو انسٹھ فلسطینی بچوں کی شہادت کی تصدیق کی گئی جبکہ فلسطینی حکام کے مطابق شہید ہونےوالوں کی تعداد چار ہزار چار سو ستر ہے۔

رپورٹ کے مطابق لبنان میں بھی اسرائیلی فوجی کارروائیوں میں پانچ سو سے زائد بچے شہید یا زخمی ہوئے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں