کراچی ایئرپورٹ کے قریب حملے کے ماسٹر مائنڈز کالعدم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) کے ماسٹر مائنڈز بشیر بلوچ اور عبدالرحمان کے بلوچستان میں روپوش ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
انسداد دہشتگردی عدالت (اے ٹی سی) میں کراچی ایئرپورٹ کے قریب حملے میں سہولت کاری کے کیس کی سماعت ہوئی، اس موقع پر تفتیشی افسر نے مفرور ملزمان سے متعلق رپورٹ عدالت میں جمع کروا۔
تفتیشی افسر نے انکشاف کیا کہ مفرور ملزمان بلوچستان میں روپوش ہیں، ان کی گرفتاری کیلیے محکمہ داخلہ اور آئی جی سندھ کو لیٹر لکھے گئے، دونوں محکموں کو مفرور ملزمان کی گرفتاری کیلیے اقدامات کی سفارش کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی ایئرپورٹ حملہ کیس میں مفرور دہشتگردوں کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کرنے کا حکم
عدالت نے مفرور دہشتگردوں بشیر بلوچ اور عبدالرحمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر ان کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
اے ٹی سی نے گرفتار ملزم سعید کی درخواست ضمانت مسترد کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 23 جون تک ملتوی کر دی۔
دوران سماعت پراسیکیوشن نے بتایا کہ دہشتگردوں کی سہولت کاری کے کیس میں ملزمان سعید اور بلال نامزد ہیں، ملزمان کے خلاف سی ٹی ڈی میں مقدمہ درج ہے، خودکش حملہ کیس میں 2 ملزمان جاوید اور گلنسا گرفتار ہیں۔