کراچی کے مختلف علاقوں میں رات گئے مبینہ پولیس مقابلوں میں ایک ڈاکو ہلاک جبکہ چار کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس حکام کے مطابق ابراہیم حیدری جمعہ گوٹھ کے قریب فائرنگ کے تبادلے میں ایک ملزم ہلاک جبکہ اس کے ساتھی کو گرفتار کرلیا گیا، ملزم سے اسلحہ اور مسروقہ سامان برآمد کرلیا۔
کلفٹن بلاک ون میں پولیس نے مبینہ مقابلےکہ بعد دو ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کیا، جن کی شناخت سہیل اور گلاب کے نام سے ہوئی ہے۔
اس سے پہلے پولیس نے درخشاں تھانے کی حدود سی ویو میں مقابلے بعد ملزم امان کو زخمی حالت میں گرفتار کیا، ملزم ساتھی کے ہمراہ سی ویو پر شہریوں سے لوٹ مار کر رہے تھے۔