اتوار, جون 22, 2025
اشتہار

شام میں بشار الاسد کا کزن گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

دمشق: شام میں سکیورٹی فورسز نے اہم کارروائی کرتے ہوئے روس فرار ہونے والے سابق صدر بشار الاسد کے کزن کو گرفتار کر لیا۔

خبر رساں ایجنسی روئٹرز کی رپورٹ کے مطابق شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی سنا نے بتایا کہ سکیورٹی فورسز نے بشار الاسد کے کزن وسیم الاسد کو گرفتار کیا۔

وسیم الاسد پر 2023 میں بشار الاسد کی فوج کی حمایت کرنے اور ایمفیٹامین جیسی خطرناک منشیات کی اسمگلنگ کرنے کے الزام میں امریکا نے پابندی عائد کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: بشار الاسد کو زہر دے دیا گیا

دسمبر 2024 میں شامی باغیوں نے سابق صدر کی حکومت کا تختہ الٹ دیا جس کے باعث وہ روس فرار ہوگئے تاہم ان کی اہل خانہ اور قریبی رشتے دار و ساتھی اب بھی روپوش ہیں۔

سکیورٹی فورسز سابق حکومت کے اُن حامیوں کی تلاش ہے جنہوں نے بنیادی طور پر سکیورٹی قوانین کی پامالی کی۔

واضح رہے کہ جنوری میں دو فرانسیسی تحقیقاتی مجسٹریٹس نے شام کے معزول صدر بشار الاسد کے خلاف جنگی جرائم میں ملوث ہونے کے الزام میں گرفتاری کا وارنٹ جاری کیا، فرانس کے عدالتی حکام کی جانب سے کیا جانے والا یہ دوسرا اقدام ہے۔

معزول صدر بشار الاسد کو گزشتہ برس کے اواخر میں اپنے اقتدار سے ہاتھ دھونا پڑ گیا تھا۔ ان کی گرفتاری کا وارنٹ شامی شہری اور سابق فرانسیسی ٹیچرکے معاملے کی تحقیقات کے حصے کے طور پر جاری کیا گیا ہے، جو 7 جون 2017 کو شامی فوج کے ہیلی کاپٹروں کے ذریعے گھر پر بمباری کے نتیجے میں مارے گئے تھے۔

فرانسیسی عدلیہ کا خیال ہے کہ اس حملے کے لیے شام کے معزول صدر نے حکم دیا تھا اور اس کے لیے ذرائع فراہم کیے تھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں