اتوار, جون 22, 2025
اشتہار

بھارتی سیاستدانوں، بیوروکریٹس اور کاروباری شخصیات کے سوئس بینکوں میں خفیہ اثاثے

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی سیاستدانوں، بیوروکریٹس اورکاروباری شخصیات کے سوئس بینکوں میں خفیہ اثاثے ہیں، بینکوں میں بھارتی رقم 2024 میں تین گنا بڑھ کر 37600 کروڑ تک جا پہنچی۔

تفصیلات کے مطابق مودی دور حکومت میں سوئس بینکوں میں بھارتی کالے دھن میں اضافہ ہورہا ہے۔

مودی کے 11 سالہ دور اقتدار میں بھارتی اداروں نے سوئس بینکوں کا رخ کیا ، بھارتی سیاستدانوں، بیوروکریٹس اورکاروباری شخصیات کے سوئس بینکوں میں خفیہ اثاثے ہیں۔

2 جی اسکینڈل، کوئلہ مافیا جیسے کیسز بھارتی کالے دھن کی بیرون ملک منتقلی بے نقاب کرتے ہیں، سال 2024 میں بھارت سے سوئس بینکوں منتقل کی جانے والی رقم میں ریکارڈ اضافہ ہوا۔

سوئس بینک نے تازہ ترین اعداد و شمار جاری کردیے ، جس میں بتایا کہ بینکوں میں بھارتی رقم 2024 میں تین گنا بڑھ کر 37600 کروڑ تک جا پہنچی۔

اکنامک ٹائمز کا کہنا تھا کہ بینکوں میں بھارتی رقم کا بڑا حصہ بینکوں اور اداروں کے ذریعے رکھا گیا ہے تاہم سوئٹزرلینڈ 2019 سے بھارت کو مشکوک اکاؤنٹس کی تفصیلات فراہم کر رہا ہے۔

سوئس حکام کے مطابق سینکڑوں کیسز میں بھارت کو مشکوک اکاؤنٹس کی تفصیلات دی جا چکی ہیں،غیر ملکی کلائنٹس کی رقوم میں کمی آئی مگر بھارتی پیسہ غیر معمولی حد تک بڑھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں