اتوار, جون 22, 2025
اشتہار

کرن حق کی مزاحیہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

اداکارہ کرن حق کی مزاحیہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ کرن حق نے ویڈیو شیئر کی جس میں مزاحیہ جملوں پر لپسنگ کررہی ہیں۔

اداکارہ نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’نو ہائے ہیلو۔‘

ویڈیو میں کرن حق کہتی ہیں کہ ’سیانے کہتے ہیں کہ کبھی کسی کی ’ہائے‘ نہیں لینی چاہیے، اس لیے تمہارے ان باکس میں جتنے بھی ’ہائے‘ کے پیغام آتے ہیں کوئی نہیں لینا، کسی کا جواب نہیں دینا سارے نظر انداز کردینے ہیں۔‘

اداکارہ کی ویڈیو کو متعدد صارفین دیکھ چکے ہیں اور اس پر تبصرے بھی کررہے ہیں۔

اس سے قبل انٹرویو میں خاتون مداح نے کرن حق سے پوچھا تھا کہ ’اداکار اکثر اپنے شوہر اور فیملی کے ہمراہ تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہیں لیکن آپ ایسا نہیں کرتیں اس کی کیا وجہ ہے۔؟‘

کرن حق کا کہنا تھا کہ میں اپنی نجی زندگی کو پرائیویٹ رکھتی ہوں اور مجھے شوہر کی طرف اجازت بھی نہیں ہے کہ سوشل میڈیا پر شادی کی یا پھر بے بی کی تصویر شیئر کروں۔

ان کا کہنا تھا کہ مستقبل میں بھی ایسا نہیں ہوگا جو اداکاری کررہی ہوں بس وہی سوشل میڈیا پر آپ کو نظر آئے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں