بدھ, جون 25, 2025
اشتہار

مائیکل وان نے بھارتی فیلڈنگ پر طنز کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

انگلینڈ اور بھارت کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں سابق انگلش کپتان مائیکل وان نے بھارتی فیلڈنگ پر طنز کردیا۔

بھارت اور انگلینڈ کے درمیان جاری پہلا ٹیسٹ سنسنی خیز مرحلے میں داخل ہوگیا، انگلینڈ کو میچ جیتنے کے لیے مزید 68 رنز درکار ہیں اور ان کی پانچ وکٹیں باقی ہیں۔

میچ میں بھارت نے دونوں اننگز میں شاندار بیٹنگ کی لیکن ان کی فیلڈنگ دونوں اننگز میں ہی غیرمعیاری رہی۔

پہلی اننگز میں بھارت نے چار کیچز گرائے جن میں سے دو کیچ یشسول جیسوال نے چھوڑے اور رویندرا جڈیجا نے بھی بین ڈکٹ کا کیچ گرایا، ناقص فیلڈنگ کی بدولت انگلینڈ کا اسکور 471 رنز کے قریب پہنچا۔

مائیکل وان جو ایکس پر بھارت کے خلاف پوسٹ کرنے کے حوالے سے مشہور ہیں ایک بار پھر ناقص فیلڈنگ پر انہیں ٹرول کردیا۔

انہوں نے لکھا کہ میں نے خود کو انڈیا کے لیے بطور فیلڈنگ کوچ خود کو پیش کیا ہے۔

ہیڈنگلے ٹیسٹ میچ کے آغاز میں سابق بھارتی کرکٹر چیتیشور پجارا نے مائیکل وان کو پرانی ٹوئٹ شیئر کرکے ٹرول کیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں