بدھ, جون 25, 2025
اشتہار

بحرین نے پاکستان کو ہرا کر ایشین والی بال نیشنز کپ جیت لیا

اشتہار

حیرت انگیز

بحرین نے پاکستان کو فائنل میں ہرا کر ایشین والی بال نیشنز کپ میں کامیابی حاصل کرلیا۔

میزبان بحرین نے پاکستان کو 3-1 سے شکست دی، پاکستان کی ٹیم اپنا پہلا سیٹ جیت کر اگلے تینوں سیٹ ہار گئی۔

فائنل سے پہلے پاکستان نے چار میچ کھیلے اور چاروں جیتے تھے۔

سیمی فائنل میں پاکستان نے دفاعی چیمپئن قطر کو آؤٹ کلاس کیا تھا۔

یہ پڑھیں: پاکستان نے ایشین والی بال نیشنزکپ کے فائنل میں جگہ بنالی

اس سے قبل پاکستان نے انڈونیشیا کو شکست دیکر ایشین والی بال نیشنز کپ کے سیمی فائنل کےلیے کوالیفائی کیا تھا، مخالف ٹیم پہلا سیٹ جیتنے کے باوجود اپنی برتری برقرار نہیں رکھ پائی تھی۔

بحرین میں جاری ایونٹ کے کوارٹر فائنل میں انڈونیشیا نے پہلا سیٹ جیتا تاہم پاکستانی ٹیم نے مسلسل 3 سیٹس جیت کر کامیابی اپنے نام کی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں