اسلام آباد: پاکستان اور دوست ملک متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں ویزا چھوٹ سے متعلق اہم معاہدہ طے پا گیا۔
ابوظہبی میں پاک یو اے ای مشترکہ وزارتی کمیشن کا اجلاس ہوا جس میں پاکستانی وفد کی قیادت نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کی جبکہ یو اے ای کے وفد کی قیادت نائب وزیر اعظم شیخ عبد اللہ بن زاید النہیان نے کی۔
یہ بھی پڑھیں: متحدہ عرب امارات کا ویزا چاہیے تو یہ معمولی غلطیاں نہ کریں!
اجلاس میں دونوں دوست ممالک کے درمیان ویزا چھوٹ سے متعلق اہم معاہدہ طے پایا جبکہ سفارتی اور سرکاری پاسپورٹ ہولڈرز کو ویزا استثنیٰ کے معاہدے پر دستخط کیے گئے۔
It was pleasure to Co-Chair with Brother HH Sheikh Abdullah bin Zayed @ABZayed the 12th Pak-UAE Joint Ministerial Commission (JMC) meeting, after gap of 12 years, in Abu Dhabi, which concluded very late last night; an important step in further deepening strategic, economic, and… pic.twitter.com/BYe4svVkpS
— Ishaq Dar (@MIshaqDar50) June 25, 2025
اس موقع پر اسحاق ڈار نے کہا کہ 12 برس کے وقفے سے ہونے والا اجلاس انتہائی مثبت اور تعمیری رہا، معاہدہ تعلقات کی مزید مضبوطی اور ادارہ جاتی تعاون گہرا کرنے کے عزم کا عکاس ہے۔
پاکستانیوں کیلیے ویزا فری ممالک کون سے ہیں؟
اگر آپ بیرون ملک سفر کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں لیکن ویزا فری ممالک کی تلاش آپ کے لیے ایک چیلنج ہے تو ہم آپ کی یہ مشکل آسان کر دیتے ہیں۔
دنیا بھر کے اکثر ممالک غیرملکیوں کو راغب کرنے اور سیاحت کو فروغ دینے کے لیے ویزا فری کی سہولت فراہم کرتے ہیں۔ ان میں چند ممالک ایسے ہیں جو پاکستانیوں کے لیے بغیر ویزا اپنے ممالک کے دروازے کھولے ہوئے ہیں۔
سرمایہ کاری فرم ہینلے اینڈ پارٹنرز کی جانب سے عالمی رہائش اور شہریت کے اشتراک کردہ اعداد و شمار کے مطابق، افریقہ کے آٹھ ممالک، اوشیانا کے علاقے سے تین اور ایشیا سے ایک دنیا کے سب سے زیادہ کھلے ممالک ہیں جو تقریباً 198 ممالک کو ویزا فری رسائی دیتے ہیں۔
پاکستانیوں کو 32 سے زائد ممالک میں Visa فری رسائی حاصل ہے۔
بارباڈوس، برونڈی، کمبوڈیا، کیپ وردے جزائر، کومورو جزائر، جزائر کوک، جبوتی، ڈومینیکا، گنی بساؤ، ہیٹی، کینیا، مڈغاسکر، مالدیپ، مائیکرونیشیا، مونٹسیرات، موزمبیق، نیپال، نیو، پلاؤ جزائر، قطر، روانڈا، لیونڈا، سیمو، سیمیول، سیشلز، سینا، صومالیہ، سری لنکا، سینٹ ونسنٹ اور گریناڈائنز، تیمور-لیسٹے، ٹرینیڈاڈ اور ٹوباگو، تووالو اور وانواتو۔