بھارتی پنجابی فلم ’سردار جی 3‘ پر بھارتی فلم سازوں کے شدید ردعمل کے بعد دلجیت دوسانجھ کا مؤقف بھی سامنے آگیا ہے۔
معروف پنجابی اداکار و گلوکار دلجیت دوسانجھ اپنی نئی فلم سردار جی 3 کے ٹریلر کی ریلیز کے بعد فلم انڈسٹری میں موجود ہندوانتہا پسندوں کے نشانے پر آگئے ہیں، بھارت اور پاکستان کے بیچ تنائو کی صورتحال میں ان پر پاکستانی نوازی کا الزام عائد کیا گیا ہے۔
پاکستانی اسٹار ہانیہ عامر اور دلجیت کی فلم سردار جی 3 کا ٹریلر ریلیز ہونے کے بعد فلم میکر اشوک پنڈت نے کہا کہ دلجیت ہمیشہ پاکستانی اسٹارز کو بڑھاوا دیتے ہیں۔
بھارت کی آل انڈیا سینی ورکرز ایسوسی ایشن (اے آئی سی ڈبلیو اے) اور فیڈریشن آف ویسٹرن انڈیا سینی ایمپلائز (ایف ڈبلیو آئی سی ای) نے دلجیت دوسانجھ اور فلم کے پروڈیوسرز کا بائیکاٹ کرنے کی دھمکی دی ہے اور بھارت میں فلم کی آئندہ ریلیز کے تمام منصوبے روکنے کے عزم کا اظہار بھی کیا ہے۔
تاہم حال ہی میں دلجیت دوسانجھ نے بی بی سی ایشیا کو انٹرویو دیا، جس میں انہوں نے فلم کو بیرونِ ملک ریلیز کرنے کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ جب میں نے یہ فلم سائن کی، اُس وقت بھارت اور پاکستان کے تعلقات بہت بہتر تھے۔
View this post on Instagram
بھارتی پنجابی گلوکار کا کہنا تھا کہ فلم کی شوٹنگ فروری میں ہوئی تھی، اُس وقت بھی حالات ٹھیک تھے، مگر فروری کے بعد کچھ ایسے واقعات پیش آئے جو ہمارےکنٹرول میں نہیں تھے۔
دلجیت دوسانجھ کا کہنا تھا کہ فلم کے پروڈیوسرز نے فیصلہ کیا ہے کہ اس فلم کو بیرونِ ملک ریلیز کریں گے، کیونکہ اس پر بہت پیسہ لگ چکا ہے، پروڈیوسرز اگر یہ فلم اوورسیز ریلیز کرنا چاہتے ہیں تو میں ان کے ساتھ ہوں۔
دلجیت کا کہنا تھا کہ پروڈیوسر کے دماغ میں ہے اور انہیں پہلے ہی پتا ہے کہ فلم سردار جی 3 کے بھارت میں ریلیز نہ ہونے کی وجہ سے نقصان ہوگا کیوں کہ بھارت میں