ماضی کی مقبول اداکارہ جیا علی نے اپنی عمر بتاتے ہوئے کہا کہ لوگ غلط اندازے لگاتے ہیں۔
حال ہی میں جیا علی نے پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف موضوعات پر کھل کر گفتگو کی۔
جیا علی نے بتایا کہ اُن کی ایک بری عادت یہ تھی کہ وہ کبھی اپنی عمر کو سنجیدگی سے نہیں لیتی تھیں اور اگر کوئی انہیں زیادہ عمر کا سمجھتا تھا تو وہ اس غلط فہمی کو دور نہیں کرتی تھیں۔
اداکارہ کے مطابق، بعد میں ایک دوست کے سمجھانے پر انہوں نے اپنی اصل عمر بتانا شروع کر دی۔
انہوں نے کہا کہ وہ اس وقت 53 سال کی ہیں اور اس عمر میں زندگی سے بھرپور لطف اٹھا رہی ہیں، کیونکہ ان کے نزدیک یہ عمر زیادہ نہیں، بلکہ 80 سال سے اوپر کی عمر بڑی سمجھی جاتی ہے۔
ایک سوال کے جواب میں جیا علی نے کہا کہ وہ زیادہ میک اپ نہیں کرواتیں کیونکہ ان کا ماننا ہے کہ قدرتی خدوخال زیادہ بہتر اور موزوں ہوتے ہیں۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ان کے نزدیک فیشل کے مقابلے میں تھائی مساج زیادہ مؤثر ہوتا ہے اور اس سے بہتر نتائج حاصل ہوتے ہیں۔